
ایکنا نیوز- الکوثر چینل کے مطابق بین الاقوامی قرآنی مقابلے چوبیس راتوں کے بعد بیس ممالک کے ۱۱۳ قاریوں کی شرکت کے ساتھ سیمی فاینل مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں جسمیں مختلف ممالک کے درج زیل قرآء شریک ہیں
ایران کے سجاد پروینی نژاد ،ایران کے اسحاق عبداللهی ،جرمنی کے سید عباس موسوی ،افغانستان کے سید امیر هاشمی اور مصطفی حیدری ،عراق کے علی فلاح خشان اور مصطفی حمدان ،مصر کے حسین شاذلی اورایران ہی کے سید سعید رحیمی اس مرحلے میں شامل ہوں گے
مصر کے اکمل هارون ۸۴,۵ ،افغانستان کے مسحن شجاعی ۸۴ ،عراق کے علی ساعدی ۸۴ اورمالک دلفی ۸۳.۳ ،لبنان کے محمد عبدالهادی شحیمی ۸۲ ،افغانستان کےمحمد تقی انوری ۸۱.۸ اور هادی فصیحی ۹۰ اسکور کے ساتھ دیگر نمایاں پوزیشن لینے والوں میں شامل ہیں
«ان للمتقین مفازا» قرآنی مقابلوں میں ایران ، جرمنی ، افغانستان ، عراق ، مصر، لبنان ، موریتانیہ،باروے، الجزائر، آسٹریلیا ، مراکش ، پاکستان ، فرانس ، سوئیڈن ، هالینڈ ، شام ، امارات ، عمان ، ترکی اور بحرین کے نمایندے شریک تھے۔
مقابلوں کے پہلے مرحلے میں لبنان کے عادل محمود خلیل ،مصر کے طه محمد عبدالوهاب ،شام کے رضوان محمد خیر درویش ، شيخ محمد عارف العسلی اور ایران کے سیدمهدی سیف ججز کے فرایض انجم دیں رہے تھے۔
سیمی فاینل مرحلے میں مصر، ایران، عراق اور شام کے ماہرین ججز میں شامل ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ الکوثر چینل کے «إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا» اسلامی دنیا کے ٹیلی ویژن چینل پر ہونے والے سب سے بڑے مقابلوں میں شمار ہوتا ہے جنمیں قرآء زوق و شوق سے حصہ لیتے ہیں۔
قرآنی مقابلہ «ان للمتقین مفازا» رمضان کی ہررات ایرانی وقت کے مطابق ۲۳:۳۰ الکوثر سیٹلایٹ چینل سے نشر کیا جاتا ہے۔/