IQNA

9:56 - June 13, 2018
خبر کا کوڈ: 3504705
بین الاقوامی گروپ: آٹھویں قرآن و سنت مقابلوں کے فائنل مرحلے میں چھپن اسکول کے طلبا کے درمیان مقابلہ ہوا

امارات؛ سالانہ قرآنی مقابلہ؛ آخری مرحلے میں ۱۷۱۹ شریکایکنا نیوز- ٹایمز نیوز کے مطابق آٹھویں  عجمان قرآن و سنت مقابلوں کے فاینل مرحلے میں ۵۶ سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے ۱۷۱۹ طلبا،طالبات اور ٹیچرز شریک تھے

 

مذکورہ تعداد میں سے ۲۷۱ طلبا اور ٹیچرز کامیاب قرار پائے جنمیں مجموعی طور پر ۸۵۰ هزار درهم کے انعامات تقسیم کیے گیے۔

 

۸۸۹ مقابلہ  قرآن، ۶۲۶ مقابلہ حدیث اور ۲۰۳ دیگر اسلامی فقه کے مقابلے میں شریک تھے جنمیں  ۲۷۱ کامیاب ہوئے ، ان میں ۱۵۰ خواتین اور ۱۲۱ مرد شامل تھے۔

 

اس سال دو نیے مقابلوں کا اضافہ کیا گیا تھا جنمیں محققین اور ماوں کا مقابلہ شامل تھا۔ پہلے مقابلے میں  ۱۹ اور ماوں کے مقابلے میں ۶۳ امید وار شریک تھے ۔ مجموعی طور پر پانچ کیٹگریز میں مقابلے منعقد ہوئے تھے۔/

3722259

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: