
ایکنا نیوز- روزنامہ البیان کے مطابق حاکم شارجہ سلطان بن محمد قاسمی کے مطابق قرآن وسنت اور عربی زبان کی بنیاد پر اسکول میں نصاب کرنے پر کام جاری ہے
«الخط المباشر»(خط مستقیم) پروگرام سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ پرائمری سے لیکر یونیورسٹی سطح تک قرآن وسنت کو کورس میں شامل کیا جارہا ہے۔
حاکم شارجه کے مطابق قرآن میں تدبر سے قرآن کے معجزے کھلتے جائیں گے اور پڑھنے والے کتاب کی اہمیت سے آگاہ ہوں گے۔
سلطان بن محمد قاسمی کے مطابق قرآن کے معجزے قرآنی ادبیات سے زیادہ واضح ہیں انہوں نے قرآن میں تدبر اور تفکر کی دعوت دیتے ہوئے اس پر عمل کی تاکید کی۔
حاکم شارجه کا مزید کہنا تھا: تربیت کا مرحلہ تعلیم سے پہلے شروع ہوتا ہے اور بچوں پر اسکا اثر سب سے زیادہ ہوتا ہے لہذا عربی زبان کو پرایمری سطح سے شروع کرنے کی ضرورت ہے۔/