
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے اونجلیکال فوکس کے مطابق کوردوبا (قرطبه) چینل سال ۲۰۱۲ کو «پیام اسلام» مرکز کے تعاون سے قایم کیا گیا تھا. سلفی عالم دین شیخ عبدالعزیز فوزان جو آل سعود کے اہم افراد میں سے ہے اس چینل کے بانیوں میں شمار ہوتا ہے۔
اس چینل سے اسپین اور لاطینی امریکہ کے ممالک کے لیے پروگرامز پیش کیے جاتے تھے اور اس چینل کا مقصد سلفی طرز فکر کی ترویج کی جاتی تھی۔

گذشتہ مہینے سے چینل مالی مشکلات سے دوچار تھا اور بحران کی وجہ سے کافی اسٹاف کو خارج کردیا گیا تھا۔
اگرچہ فوزان نے تعطلی کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا تاہم سعودی فنڈ کی بندش،چینل پر اعتراضات اور لوگوں کی عدم دلچپسی ان عوامل میں شامل ہیں جنکی وجہ سے چینل کو بند کرنا پڑا ۔