اسپین؛ سعودی فنڈ سے چلنے والا چینل بند

IQNA

اسپین؛ سعودی فنڈ سے چلنے والا چینل بند

8:01 - June 27, 2018
خبر کا کوڈ: 3504755
بین الاقوامی گروپ: اسپینش زبان میں اسلامی پروگرام پیش کرنے والاسعودی حمایت یافتہ ٹی وی چینل بند کردیا گیا

اسپین؛ سعودی فنڈ سے چلنے والا چینل بند

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے اونجلیکال فوکس کے مطابق  کوردوبا (قرطبه) چینل سال ۲۰۱۲ کو «پیام اسلام» مرکز کے تعاون سے قایم کیا گیا تھا. سلفی عالم دین شیخ عبدالعزیز فوزان جو آل سعود کے اہم افراد میں سے ہے اس چینل کے بانیوں میں شمار ہوتا ہے۔

 

اس چینل سے اسپین اور لاطینی امریکہ کے ممالک کے لیے پروگرامز پیش کیے جاتے تھے اور اس چینل کا مقصد سلفی طرز فکر کی ترویج کی جاتی تھی۔

 اسپین؛ سعودی فنڈ سے چلنے والا چینل بند

گذشتہ مہینے سے چینل مالی مشکلات سے دوچار تھا اور بحران کی وجہ سے کافی اسٹاف کو خارج کردیا گیا تھا۔

 

اگرچہ  فوزان نے تعطلی کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا تاہم سعودی فنڈ کی بندش،چینل پر اعتراضات اور لوگوں کی عدم دلچپسی ان عوامل میں شامل ہیں جنکی وجہ سے چینل کو بند کرنا پڑا ۔

3725663

نظرات بینندگان
captcha