
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «مکناس پریس» کے مطابق «فرید الانصاری» قرآنی فاونڈیشن مکناس کے تعاون سے سورہ بقرہ میں تدبر کی نشست محلہ " توارکہ" میں منعقد کی گیی
نشست کے ہمراہ حسن قرآت اور حفظ قرآن کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین کی حوصلہ افزائی کی تقریب بھی شامل تھی جسمیں قرآنی شعبے کی اہم شخصیات شریک تھیں۔
قرآنی نشست مقامی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے منعقد ہوئی جسمیں سورہ بقرہ کی تلاوت کے بعد اس پر تدبر کے حوالے سے گفتگو کی گیی۔
مکناس مراکش کے صوبہ «مکناس تافیلالت» کے اہم شہر شمار ہوتا ہے جبکہ مکناس ایک قبیلے کا بھی نام ہے۔/