
ایکنا نیوز- قطری خبررساں ادارے کے مطابق غزہ میں تعمیراتی کمپنی کے سربراہ«محمد العمادی» نے «الأقصی» یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہویے کہا: جو طلبا اب تک مالی مشکلات کی وجہ سے سرٹیفیکٹ حاصل نہیں کرسکے ہیں انکے لیے یہ امداد جاری کی گیی ہے
انکا کہنا تھا: قطر نے ہمیشہ غزہ کے عوام کو اہمیت دی ہے اور ہمارا تعاون جاری رہے گا۔
الاقصی یونیورسٹی کے سربراہ «کمال» الشرافی نے امیر قطر کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہویے انہیں یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ جاری کیا.
انکا کہنا تھا: ہم فلسطینی عوام اپنے دوستوں اور مددگاروں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے اور امیر قطر کا تہہ دل سے مشکور و ممنون ہیں۔/