
ایکنا نیوز- روضہ حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق «کربلا ایوارڈ» حسن قرآت، حفظ اور تفسیر مقابلوں کی اختتامی تقریب میں روضہ حسینی کے متولی شیخ عبدالمھدی سمیت دیگر اعلی حکام شریک تھے
تقریب کا آغاز عراقی قاری مصطفی صراف کی تلاوت سے ہوا جسکے بعد روضہ امام عالی مقام کے متولی شیخ عبدالمهدی کربلائی نے خطاب میں قرآنی معاشرے کی اہمیت پر خطاب کیا۔
شیخ عبدالمھدی نے مقابلوں کے میعار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مقابلوں میں عالمی سطح پر قاری متعار کرانے کی ضرورت ہے۔
کربلا ایوارڈ قرآنی مقابلہ گذشتہ ہفتے کو کربلا معلی کے «سیدالاوصیاء» ہال میں منعقد ہوا اور مذکورہ مقابلہ اگلے سال شوال کے مہینے میں دوبارہ منعقد ہوگا۔
حسن قرآت کے مقابلوں میں کربلا کے قاری ضیاء بدری ،کربلا کے عبدالله زهیر اور مثنی صوبے کے قاری محمد زلیف عطیه اول تا سوم جبکہ سلیمانیہ کے راسی عثمان بابکر چوتھے اور موصل کے قاری سلطان نذیر پنجم پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔
حفظ مقابلوں میں واسط شہر کے حافظ محمد اکرم نعیس ،کربلا کے حافظ حسام حمید حسن اور بصرہ کے حافظ علی عقیل خلیل اول تا سوم جبکہ نجف اشرف کے حافظ صفا مهدی صالح چهارم اور بصرہ کے حافظ حسین عبدالله پنجم جبکہ بصرہ کے حافظ حیدر شرقی ثامر چھٹی پوزیشن کے حقدار قرار دیے گیے۔
مقابلہ تفسیر میں بصرہ کے حمره صیاح جاسم اول ،بابل شہر کے فاضل حسن مالک دوم اور مثنی شہر کے قاس نعیمه مقام سوم حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔/







