قازان ؛ اسلامی سینما فیسٹیول میں ۵۶ ممالک کی شرکت

IQNA

قازان ؛ اسلامی سینما فیسٹیول میں ۵۶ ممالک کی شرکت

14:01 - July 02, 2018
خبر کا کوڈ: 3504773
بین الاقومی گروپ: روس میں منعقد ہونے والے اسلامی سینما فیسٹیول میں چھپن ممالک کے نمایندے شریک ہوں گے

قازان ؛ اسلامی سینما فیسٹیول میں ۵۶ ممالک کی شرکت

ایکنا نیوز- روسیا الیوم نیوز کے مطابق فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے ۵۶ ممالک سے ہزار کے قریب درخواست موصول ہوچکی ہیں۔

 

فیسٹیول چار ستمبر سے روس کے شہرقازان میں شروع ہوگا جو ایک ہفتے تک جاری رہے گا جبکہ فیسٹیول میں تیس کے لگ بھگ فلم اور ڈکومنڑی پیش ہوں گی۔

 

فیسٹیول میں انسانی اقدار، مذہبی اور روایتی تمدن اور امن و محبت کے پرچار کرنے والی فلم اور ڈکومنٹری کو بہترین انعامات دیے جائیں گے۔

 

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ فیسٹیول  سال ۲۰۰۵ سے قازان میں شروع ہوا اور «سنہری منبر» کے عنوان سے معروف اس فیسٹیول کا مقصد تمدنوں میں امن و محبت کا فروغ ہے۔/

3726895

نظرات بینندگان
captcha