بین الاقوامی گروپ – ایران ڈرامہ «ولایت عشق» ڈاکار میں ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے سینیگال کی مقامی زبان میں ترجمے کے ساتھ پیش کرنے کا اہتمام

ایکنا نیوز- آٹھویں امام علی بن موسی الرضا (ع) کے ایام ولادت کی مناسبت سے ایرانی ڈرامہ «ولایت عشق» کا ترجمہ فرنچ زبان اور سینیگال کی مقامی زبان " ولوف" میں ترجمے کے ساتھ ڈاکار میں نمایش کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔
ڈرامے کی نمایش کا اہتمام عشرہ کرامت کے موقع پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایرانی یونیورسٹی تربیت مدرس کے طالب علم حسن چاو، اور شیخ آنتادیوپ یونیورسٹی کے فارسی شعبے کی طالبہ محترمہ عائشه جاه کے تعاون سے ڈرامہ «ولایت عشق» کا ترجمہ کیا جارہا ہے۔/