IQNA

13:18 - July 21, 2018
خبر کا کوڈ: 3504853
بین الاقوامی گروپ: سعودی عرب میں انسانی حقوق ممبران کی گرفتاری کے سلسلے میں مسجد نبوی کے سابق استاد شیخ علی بن سعید غامدی کو چند دیگر طلبا کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا ہے

مسجد نبوی کے سابق استاد گرفتار

ایکنا نیوز- الجزیرة نیوز کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں اور دیگر سماجی کارکنوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے اور

سوشل میڈیا کے مطابق مسجد نبوی کے سابق استاد شیخ علی بن سعید غامدی کو چند طلبا کے ہمراہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق  شیخ  غامدی کو بھایی اور وکیل کے علاوہ پانچ دیگر دوستوں کے ساتھ انکے گھر سے اٹھا لیا گیا ہے۔

 

زرایع کے مطابق  شیخ غامدی کی بیماری کی خبر کے باوجود انکو گھر سے حراست میں لیا گیا ہے۔

 

سوشل ایکٹویسٹوں کے مطابق انکی کتاب «مسلمانان اور مغربی تمدن» میں خاندان آل سعود اور دیگر علما کے بارے میں چند نصیحتوں کی وجہ سے انکو گرفتار کیا گیا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ سعودی کوششوں کے باوجود سعودی عرب گرفتاریوں کو چھپانے میں ناکام رہا ہے اور اکثر شہروں سے بلاجواز گرفتاریوں پر اعتراضات کیے جارہے ہیں ۔/

3731744

 

نام:
ایمیل:
* رایے: