بوسنیا؛ مسلم خطی نسخوں پر مشتمل میگزین کی اشاعت

IQNA

بوسنیا؛ مسلم خطی نسخوں پر مشتمل میگزین کی اشاعت

12:56 - July 22, 2018
خبر کا کوڈ: 3504858
بین الاقوامی گروپ – بوسنیا میں مسلم خطی نسخوں کے چار رسالوں کو علی اکبر ضیایی کی قلم سے عربی زبان اور کتابی شکل میں «نوادر المخطوطات العربیة البوسنویة» کے نام سے شایع کیا گیا ہے

بوسنیا؛ مسلم خطی نسخوں پر مشتمل میگزین کی اشاعت

ایکنا نیوز-عربی کتاب «نوادر المخطوطات العربیه البوسنویه: بوسنیا میں نادر عربی نسخے» مسلم محقیقن کے استفادے کے لیے شایع کیا گیا ہے۔

 

ساراایوو میں «غازی خسروبیک» کتابخانے کو بوسنیا میں اہم علمی سرمایہ قرار دیا جاتا ہے جہاں بوسنیا اور یورپی دانشورں کے اہم نسخوں کو محققین کی کاوشوں سے محفوظ کیا گیا ہےتاکہ مسلم میراث کو دیگر نسلوں تک منتقل کیا جاسکے

اور اسی حوالے سے معروف دانشور «علی‌اکبر ضیایی» نے ان نسخوں پرکام کرکے اہم خدمات انجام دی ہے۔

 

کتاب «نوادر المخطوطات العربية البوسنوية» چار عربی میگزین ، فضیلت امام جماعت(في فضيلة الجماعة، تأليف: مصطفي بن محمد الآقحصاري (ت,۱۱۶۹هـ))، عصر عثمانی میں مصطفی فهیم اقحصاری اور اجازت نامہ(إجازة الحاج عثمان بن عمر الاخسقه (ح. ۱۲۰۸هـ) لمصطفى فهيم بن أحمد الآقحصاري البوسنوي)، شیخ حسن کافی اقحصاری کی تالیف(رسالة في تحقيق لفظ چلبي، تأليف: حسن كافي الآقحصاري (د.۱۰۲۵هـ)) اور سلطان مراد دوم کے زمانے فقھی سیاسی تنقیدات(اصول الحكم في نظام العالم، تأليف: حسن كافي الآقحصاري (د.۱۰۲۵هـ)) کا مجموعہ ہے۔

 

فضیلت نماز جماعت میں مصطفی بن محمد اقحصاری میں نماز جماعت کے فضایل بیان کرتے ہیں. جبکہ دوسرے رسالے میں

مصطفی فهیم اقحصاری تارِیخ علم حدیث پرقلم فرسائی کرتا ہے۔

 

تیسرے رسالے میں شیخ حسن کافی اقحصاری لفظ چلپی کے معانی پر تفسیر اور تشریحات لکھتے ہیں اور چوتھے رسالے

میں حکومت عثمانی کےحوالے سے سیاسی اسلام پرتنقید پر بحث کیا گیا ہے۔

 

کتاب کے آخری صفے یا جلد پر لکھا ہے: علی‌اکبر ضیائی اسلامی افکار کے بین الاقوامی انسٹیٹیوٹ کا نامور محقحق ہے جنکے قلم سے فلسفہ، کلام اور اسلامی نسخوں پر بہت سے تحاریر موجود ہیں اور انکی کتاب

«فلسفه ذهن، جان سرل کی نظر میں» خراسان رضوی میں سال کی بہترین کتاب کا ایوارڈ حاصل کرچکی ہے۔/

3731976

 

نظرات بینندگان
captcha