
ایکنا نیوز- یوم ولادت کی مناسبت سے جشن میلاد امام رضا(ع) گذشتہ رات امام علی اسلامی مرکز میں ساڑھےسات بجے شام کو منایا گیا ۔
محفل جشن سے حجتالاسلام والدمن نے سیرت اور فضایل امام پر خطاب کیا جبکہ پروگرام میں دعایے توسل اور نماز باجماعت بھی شامل تھی۔
نوجوان جوڑوں کو تحایف
امام علی اسلامی مرکز کے تعاون سے زی الحجہ میں علی اور زہرا نامی جوڑوں کو تحایف پیش کرنے کا بھی پروگرام زیر غور ہے جبکہ علی کے علاوہ حضرت علی(ع) کے دیگر القاب جیسے مرتضی، حیدر، ابوتراب اور ابوالحسن کے نام بھی اس پروگرام میں شامل ہوسکتے ہیں۔
زہرا نام کے علاوہ خواتین میں حضرت زهرا(س) کے دیگر القاب جیسے فاطمه، صدیقه، مطهره، زکیه، محدثه، راضیه، اورمرضیه کو بھی انعامات دیے جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ان جوڑوں کی شادی کی تاریخ اول ذيالحجة ۲۰۱۷ سے اول ذيالحجة ۲۰۱۸ تک ہونی چاہیے۔
اول ذيالحجة ۲۰۱۸ کو شادی کرنے والوں کو اسپشل تحایف پیش کیا جائے گا۔/