آسٹریا میں؛ جشن میلاد امام رضا(ع) کا انعقاد

IQNA

آسٹریا میں؛ جشن میلاد امام رضا(ع) کا انعقاد

8:31 - July 25, 2018
خبر کا کوڈ: 3504874
بین الاقوامی گروپ –امام علی(ع) اسلامی مرکز ویانا میں جشن میلاد امام ھشتم منایا گیا

ایکنا نیوز- یوم ولادت کی مناسبت سے جشن میلاد امام رضا(ع) گذشتہ رات امام علی اسلامی مرکز میں ساڑھےسات بجے شام کو منایا گیا ۔

 

محفل جشن سے  حجت‌الاسلام والدمن نے سیرت اور فضایل امام پر خطاب کیا جبکہ پروگرام میں دعایے توسل اور نماز باجماعت بھی شامل تھی۔

 

نوجوان جوڑوں کو تحایف

امام علی اسلامی مرکز کے تعاون سے زی الحجہ میں علی اور زہرا نامی جوڑوں کو تحایف پیش کرنے کا بھی پروگرام زیر غور ہے جبکہ علی کے علاوہ حضرت علی(ع) کے دیگر القاب جیسے مرتضی، حیدر، ابوتراب اور ابوالحسن کے نام بھی اس پروگرام میں شامل ہوسکتے ہیں۔

 

زہرا نام کے علاوہ خواتین میں حضرت زهرا(س) کے دیگر القاب جیسے فاطمه، صدیقه، مطهره، زکیه، محدثه، راضیه، اورمرضیه کو بھی انعامات دیے جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ان جوڑوں کی شادی کی تاریخ اول ذي‌الحجة ۲۰۱۷ سے اول ذي‌الحجة ۲۰۱۸ تک ہونی چاہیے۔

 

اول ذي‌الحجة ۲۰۱۸ کو شادی کرنے والوں کو اسپشل تحایف پیش کیا جائے گا۔/

3733038

 

نظرات بینندگان
captcha