سویداء حملے پر حزب‌الله کا رد عمل

IQNA

سویداء حملے پر حزب‌الله کا رد عمل

9:04 - July 27, 2018
خبر کا کوڈ: 3504880
بین الاقوامی گروپ: شام کے صوبہ «سویداء» میں داعش حملے پر حزب اللہ نے امریکہ کو ذمہ دار قرار دیا

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے النشرة کے مطابق حزب الله لبنان نے سویداء میں داعش کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے

 

حزب الله نے صوبہ سویداء میں ہلاکتوں پر رنج و غم اور ہمدردی کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ ان حملوں کے مقابلے شامی عوام اور فورسز کے شانہ بشانہ موجود رہے گی

 

حزب اللہ نے اس حملے کو شامی فوج کی کامیابیوں کا رد عمل قرار دیتے ہوئے کہا: بھاری ساز و سامان کے ساتھ اس علاقے میں حملے کےلیے آنا امریکی فورسز کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ امریکن فوج عوام کے قتل عام میں شریک ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان جیسے حملے سے اندازہ لگنا چاہیے کہ بعض عالمی طاقتیں اب بھی تکفیری دہشت گردوں کی حامی ہیں اور انکی معاونت کررہی ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ «سویداء» میں گذشتہ دنوں خودکش حملوں میں دو سو شہری جان بحق اور ۱۷۸ زخمی ہوگیے تھے۔/

 

3733525

نظرات بینندگان
captcha