
ایکنا نیوز- قومی قرآنی علوم مرکز کے ڈایریکٹر اور ادارہ اوقاف کے ترجمان رافع العامری نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا: قرآنی مقابلوں میں ججز کورس خواتین کے لیے منعقد کیا گیا ہے
انکا کہنا تھا: اس کورس میں خواتین کو قرآنی قواعد،تجوید اور وقف و ابتداء کے طور طریقے سکھائے گیے۔
کورس کے اختتام پر شرکاء کو اسناد اور تحایف پیش کیے گیے جبکہ پروگرام میں عراقی قاری حاج علی عبدالستار خفاجی نے میلاد امام رضا(ع) کے حوالے سے شان اهل بیت(علیهم السلام) میں کلام پیش کیا۔
قومی علوم قرآنی مرکز کے ڈایریکٹر رافع العامری نے اختتامی تقریب سے خطاب میں کہا: کورس سے خواتین کے قرآنی معلومات میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا ۔
انکا کہنا تھا کہ مردوں کے لیے بھی اس طرح کا کورس جلد منعقد کیا جائے گا۔/



