
ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل نے روزنامه «القبس» سے نقل کرتے ہوئے کہا کہ سایمنٹیک کمپنی کے مطابق اکثر سرکاری ویب سایٹوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حملوں میں Leafminer" " نامی وایرس کی روش سے سایٹوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گیی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال ۲۰۱۷ کے آغاز سے مختلف اداروں جیسے اقتصادی ادارے،سیکورٹی، اطلاعات، خدمات اور تولیدی مراکز سمیت ہوائی جہازوں کی کمپنیوں کے مراکز کی ویب سایٹوں سے اطلاعات چوری کرنے اور ان میں رد و بدل کی کوشش کی گیی۔
حملوں میں زیادہ تر اقتصادی اداروں کی معلومات چوری کرنے کی کوشش شامل تھی تاہم دیگر اداروں پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔
زرایع کے مطابق کویت کی تاریخ میں یہ بدترین سایبر حملہ شمار کیا جاتا ہے۔/