
ایکنا نیوز- انڈیا میں مسلم حقوق کمیٹی کے رکن مولانا ولی رحمانی نے اسلامی مرکز میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا:
اس وقت میں اسرائیلی کمپنیوں کی تفصیلات نہیں بتا سکتا تاہم میں اطمینان سے کہونگا کہ یہ خبر درست ہے۔
دھلی نو میں ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق رحمانی کا کہنا تھا کہ صھیونی رژیم سے تعاون اور انکی خدمات لینا مسلمانوں سے خیانت ہے جو ہزاروں فلسطینیوں کے قتل میں ملوث ہے۔
انہوں انڈیا – سعودی ہوایی ٹکٹوں میں اضافے پر بھی تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔
مولانا ولی رحمانی نے مزید کہا: «سعودی ایرلاینز» اور «ایر انڈیا» دونوں قیمتیں بڑھانے میں شریک ہیں اور حجاج کی خدمات رسانی میں انکا کام غیرتسلی بخش ہے اور ہر انڈین مسلمان حج کے لیے تیس سے چالیس ہزار اضافی خرچہ برداشت کرنے پر مجبور ہے۔