گمبہ سکردو میں اسد عاشورہ بڑے عقیدت واحترام سے منایا گیا

IQNA

گمبہ سکردو میں اسد عاشورہ بڑے عقیدت واحترام سے منایا گیا

12:53 - July 30, 2018
خبر کا کوڈ: 3504898
بین الاقوامی گروپ: مرکزی جلوس امام بارگاہ صادق آباد گمبہ سکردو سے نکل کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا خانقاہ معلہ گمبہ پر اختتام پزیر

ایکنا نیوز- شفقنا-  بروز اتوار گمبہ سکردو میں اسد عاشورہ بڑے عقیدت واحترام سے منایا گیا۔

مرکزی جلوس امام بارگاہ صادق آباد گمبہ سکردو سے نکل کر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا خانقاہ معلہ گمبہ پر اختتام پزیر ہو ا ،مرکزی مجلس سے خطاب آغا حیدر موسوی نے کیا ،مجلس سے خطاب کرتے ہوئے آغاحیدرنے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی ،کربلا حق و باطل کی جنگ تھی ،جس میں نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام نے اپنی جان کا نظرانہ دے نام محمدی اور دین محمدی صلی و علیہ وآلہ وسلم کو بچایا ،آج ہماری تمام مشکلات کا واحد حل حق کا ساتھ دینا اور باطل سے برائت کرنا ہے ۔

بعد از مجلس جلوس نکالا گیا جس میں مختلف انجمنوں اور ماتمی دستوں نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہوئے امام عالیؑ مقام کو پرسہ دیا

تابوت و ذلجناح واقعہ کربلا کی یاد دلاتا ہے ۔سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جگہ جگہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

نظرات بینندگان
captcha