IQNA

11:51 - August 28, 2018
خبر کا کوڈ: 3505018
بین الاقوامی گروپ: عید غدیر کی مناسبت سے مختلف مساجد میں جشن عید غدیر کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز-  عید غدیر کی مناسبت سے کویٹہ شہر کے مختلف امام بارگاہوں اور مساجد میں جشن عید غدیر کا اہتمام کیا گیا ہے اور اعلان کے مطابق بدھ سے جشن کا آغاز ہوگا۔

 

جشن کی یہ تقاریب  17 ذی الحجہ سے  نماز مغرب و عشاء کے بعد منعقد ہونگی اور پروگرام کے مطابق امام بارگاہ مومن آباد، امام بارگاہ سیدآباد، مسجد امام رضا اور بیت الاحزان سمیت دیگر مساجد میں جشن کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

تقاریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوگا تلاوت قرآن کریم کے علاوہ نعت خوانی ، منقبت خوانی، شعر خوانی اور تقاریر پروگراموں میں شامل ہیں جہاں علما عید غدیر پر خطاب کریں گے۔

 

قابل ذکر ہے کہ مساجد میں جشن کے علاوہ گھروں میں بھی تقریبات منعقد ہوں گی ۔

عید غدیر کی مناسبت سے کوئٹہ میں محافل کا اعلان

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: