
ایکنا نیوز- رونامہ جهینة کے مطابق شیعہ عالم دین شیخ وجدی مبارک نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ تمام طبقے عاشورا جلوس کے حوالے سے مختلف اداروں سے تعاون کریں۔
انکا کہنا تھا کہ ہم آہنگی کے بغیر انتظامات ممکن نہیں۔
شیعہ عالم کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کے لیے تعاون کے بغیر انتظامات مشکل ہے لہذا عوام ہر طرح کے تعاون سے جلوس کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔
مبارک نے تمام علما اور انجمنوں سے درخواست کی ہے کہ عوام کو ہم اہنگی اور تعاون کے لیے آمادہ کریں ۔
شیعہ عالم کا مزید کہنا تھا کہ ایام محرم میں لاوڈ اسپیکر کی آواز کا خیال رکھیں، راستے بند نہ کریں اور صفائی پر بھی توجہ دیں ۔
شیعہ عالم نے جوانوں کو بھی تاکید کی ہے کہ فورسز سے تعاون کے رویے پر عمل کریں۔/