
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «بوابة فیتو» کے مطابق مسیحی خطاط باسم وصفی تواضروس منیا صوبے کے شہر«ابوقرقاص»
کے گاوں «فقاعی» کی مقامی مسجد پر قرآنی آیات لکھ رہا ہے۔
گاوں کے رہایشی محمد سید کا کہنا ہے: «باسم وصفی تواضروس رضاکارانہ طور پر بغیر کسی معاوضے کے مسجد کی دیواروں پر قرآنی آیات کی خطاطی کا کام انجام دے رہا ہے».
انکا کہنا تھا: «اس کام کو سوشل میڈیا پر بھرانداز میں سراہا جارہا ہے اور لوگ اس اقدام کو مسیحی- مسلم وحدت کا عنوان دے رہے ہیں».
اس سے پہلے ایک اور مسجد کی تعمیر میں ایک عیسائی باشندے نے دو لاکھ پونڈ جبکہ ایک اور دوٹن سریے دیکر وحدت کی مثال قایم کرچکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ قبطی مسیحی مصر کے قدیم ترین عیسائی اقلیتوں میں شمار کیے جاتے ہیں اور میڈل ایسٹ میں انکی تعداد دیگر مسیحی مکاتیب سے زیادہ ہے اور یہ لوگ عربی زبان میں بات چیت کرتے ہیں۔/




