
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے nafeza2world؛ کے مطابق «ملک عبدالعزیز» کے عنوان سے حسن قرآت، حفظ اور تفسیر قرآن کے چالیسویں مقابلے مدینہ منورہ میں تین دن تک جاری رہیں گے۔
مقابلوں میں بیاسی ممالک سے ۱۱۵ حفاظ اور قراء شریک ہیں جبکہ مقابلوں میں حفظ کل قرآن، تلاوت تجوید کے ہمراہ حفظ پندرہ پارے، حفظ پانچ پارے شامل ہیں۔ ان مقابلوں میں غیر اسلامی ممالک سے بھی طلبا شرکت کررہے ہیں۔
مقابلے کے پہلے مرحلے میں جن طلبا نے ۸۰ فیصد نمبر حاصل کرلیے ہیں انکے درمیان اگلا مرحلہ مسجد النبی میں منعقد ہوگا جنکے درمیان پوزیشن ہولڈرز کے فیصلے ہوں گے۔
پہلے مرحلے میں شیخ عبدالله بن احمد الفقیه، ولید بن حزام العتیبی اور عبدالله بن عطاء الله الحسینی ججز کے فرایض انجام دیں رہے تھے۔/