
ایکنا نیوز- بورنئوبولٹن کے مطابق ۸۷ واں قرآنی کورس برونائی کے شہر«کوالا بلیت» کے نادی قرآن مرکز میں اختتام پذیر ہوا جسکی اختتامی تقریب مسجد محمد جمال علم میں منعقد ہوئی
اختتامی تقریب میں برونائی کے شہر«کوالا بلیت» کے اعلی حکام اور دانشور شریک تھے۔
تقریب سے مرکز کے ڈایریکٹر محمد نجیب بن حاجی لطیف نے خطاب میں کہا. قرآن مجید ان مقابلوں تک محدود نہیں بلکہ گہوارے سے قبر تک قرآن سے متمسک ضروری ہے۔
مذکورہ قرآن مرکز میں ۷ سے ۷۰ سال کے سینکڑوں طلبا زیرتعلیم ہیں جہاں حفظ اور قرآن سکھانے کی کلاسز منعقد ہوتی ہیں۔
برونائی جنوب مشرقی ایشاء کا اہم ملک ہے اور سال ۲۰۱۶ کی مردم شماری کے مطابق اس ملک کی آبادی ۴۲۰ ہزار بتائی جاتی ہے ۔ اس ملک کا رسمی مذہب اسلام ہے اور اکثر لوگ شافعی مسلک کے پیروکار ہیں جبکہ بودھایی اور مسیحی بھی ملک میں موجود ہیں۔/