
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے alyaum.com؛ کے مطابق پنجاب کے شہر گجرات کی محترمہ نسیم اختر نے ۳۲ سال کی محنت کے بعد کپڑے پر کڑھائی سے قرآن تحریرکی ہے۔
ماہرین کی تصدیق اور تایید کے بعد اس قرآنی نسخے کو مدینہ منورہ میں قایم میوزیم میں پیش کردیا گیا ہے ۔
میوزیم کے ترجمان عبدالرحمن بنا کا کہنا تھا: کپڑے پر بنے قرآنی نسخے دس جلدوں میں مکمل کیا گیا ہے اور یہ کام ۳۲ سال میں انجام پایا ہے۔
انکا کہنا تھا: گجرات کی نسیم اختر کے مطابق اگست سال ۱۹۸۷ میں شروع کیا اور جنوری ۲۰۱۸ میں مکمل ہوا ہے۔

عبدالرحمن بنا کے مطابق ۱۰ جلد پر مشتمل قرآن میں پر جلد میں تین پارے اور ہر پارے میں ۲۷ صفحے اور پر صفحے پر پندرہ لائنیں کشیدہ کاری کی گیی ہے۔
ہر جلد کا طول ۵۶ سینٹی میٹر اور عرض ۳۸ سنٹی میٹر جبکہ وزن ۵۵ کلو گرام ہے جبکہ مکمل قرآن پر ۳۰۰ میٹر کپڑا لگا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے کراچی کے زمرد خان نے سات سال کے عرصے میں کپڑے پر قرآن کی کشیدہ کاری مکمل کی تھی ۔/
