
ایکنا نیوز- ای اخبار روزنامه سبق کے مطابق چوبیس ممالک سے پچیس قرآنی اساتذہ اس کورس میں شریک ہیں جسمیں قرآنی علوم کے ماہرین تدریس کررہے ہیں۔
بین الاقوامی قرآن مقابلوں میں بہتر انداز میں جدید اصولوں کے مطابق فیصلہ کرنے کے معیار کو بہتر بنانا کورس کا مقصد بتایا جاتا ہے ۔
کورس میں تھیوری اور پریکٹیکل کورس کے بعد شرکاء کورس سے امتحان لیا جائے گا اور کامیاب افراد کو وزارت مذہبی امور کے جانب سے سند دی جائے گی۔
سعودی عرب میں چالیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلہ حفظ، تلاوت اور تفسیر قرآن کے ہمراہ مذکورہ کورس منعقد کیا گیا ہے۔
حفظ قرآن ، تلاوت، تجوید اور تفسیر کے مقابلوں میں مختلف ممالک سے حفاظ اور قرآء کرام شریک ہیں ۔/