سعودی عرب؛ قرآنی مقابلوں کی تقریب انعامات

IQNA

11:00 - October 10, 2018
خبر کا کوڈ: 3505200

سعودی عرب؛ قرآنی مقابلوں کی تقریب انعامات

بین الاقوامی گروپ: چالیسویں بین الاقوامی حسن قرآت و حفظ مقابلوں کی تقریب انعامات آج منعقد ہوگی

سعودی عرب؛ قرآنی مقابلوں کی تقریب انعامات

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے عین‌الوطن کے مطابق چالیسویں بین الاقوامی حسن قرآت، حفظ اور تفسیر مقابلوں کی تقریب انعامات آج شام کو منعقد ہورہی ہے

 

تقریب میں حفظ کل قرآن بمع تجوید و تفسیر، حفظ کل قرآن بمع تلاوت و تجوید، حفظ پندرہ پارے بمع تلاوت و تجوید اور حفظ پانچ پارے بمع تلاوت شامل تھے اور پوزیشن ہولڈرز میں مجموعی طور پر ڈیڑھ ملین ریال تقسیم کیے جائیں گے۔

 

قابل ذکر ہے کہ مدینہ منورہ میں منعقدہ چالیسویں بین الاقوامی حسن قرآت و حفظ  میں 82 ممالک سے 116 قرآء اور حفاظ کرام شریک تھے جبکہ مقابلے گذشتہ روز اختتام پذیر ہوئے۔

 

 حفظ پانچ پاروں کے مقابلے میں صرف مسلمان اقلیتی والے ممالک شامل تھے۔

 

چالیسویں بین الاقوامی حسن قرآت و حفظ  کے ہمراہ ججز کی تربیت کا کورس بھی مدینہ منورہ میں منعقد کیا گیا جسمیں چوبیس ممالک کے اساتذہ شریک تھے ۔/

3754199

نظرات بینندگان
captcha