ڈیرہ غازی خان: دو مسافر بسوں میں تصادم، تیس عزادار جان بحق

IQNA

ڈیرہ غازی خان: دو مسافر بسوں میں تصادم، تیس عزادار جان بحق

8:02 - October 22, 2018
خبر کا کوڈ: 3505253
بین الاقوامی گروپ- ڈیرہ غازی خان کے کے علاقے پل غازی گھاٹ کے قریب 2 مسافر کوچ آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 30 افراد جان بحق اور 40 کے قریب زخمی ہوگئے۔

ایکنا نیوز- سوشل میڈیا کے مطابق 15 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ دیگر افراد ہسپتال لیجاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاسکے اور چل بسے۔

 

زرایع کا کہنا ہے کہ دو بسوں میں سوار تمام افراد ڈی جی خان میں مجلس عزا میں شرکت کے بعد ملتان واپس جارہے تھے کہ سانحے کا شکار ہویے۔

 

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی نے سانحے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

اپنے بیان میں انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

 

انہوں نے مقامی حکام کو زخمی مسافروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 

دریں اثناء وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی واقعے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

 

واضح رہے کہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، خستہ حال گاڑیوں اور ڈرائیونگ کے دوران لاپرواہی وہ وجوہات ہیں جو پاکستان میں حادثات کا باعث بنتی ہیں۔

 

ادارہ شماریات کے مطابق 2011 سے ہر سال ملک میں لگ بھگ 9 ہزار حادثات واقعات پولیس کو رپورٹ ہو رہے ہیں، جن میں اسطاً ساڑھے 4 ہزار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha