
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے المربد کے مطابق حشد الشعبی کے حضرت ابوالفضل عباس(ع) بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ زایرین کی سیکورٹی پر سختی سے توجہ دی جارہی ہے اور اب تک کربلا کی فضاوں میں پندرہ ڈرون گرائے جاچکے ہیں۔
مذکورہ فورس کے ترجمان کے مطابق زایرین کی سیکورٹی پر کوتاہی کا امکان نہیں اور ہر مشکوک حرکت، اقدام یا سازش کو سختی سے کچل دی جائے گی ۔
ابوالفضل عباس(ع) بریگیڈ نے بیان میں میڈیا نمایندوں سے کہا ہے کہ کوریج کے لیے ڈرون کے استعمال سے گریز کریں اور ضرورت پڑنے پر سیکورٹی حکام سے لازم ہم آہنگی کریں ورنہ تمام تر ذمہ داری ان پر ہوگی ۔/