برلن؛ یورپی قرآنی مقابلوں کے نتایج کا اعلان

IQNA

برلن؛ یورپی قرآنی مقابلوں کے نتایج کا اعلان

7:56 - October 29, 2018
خبر کا کوڈ: 3505285
بین الاقوامی گروپ- قرآن برلن مقابلہ بعنوان «جایزه الفرقان» کے نتایج کا اعلان کردیا گیا۔

ایکنا نیوز- کویتی اخبار روزنامه «الوطن» کے مطابق کویت کی انجمن «المنابر القرآنیة» کے سیکریٹری «عصام الفلیج» کے کہنا ہے کہ «جایزه الفرقان» مقابلوں کا نتیجہ مکمل ہوچکا ہے جنمیں چودہ یورپی ممالک سے ایک ہزار مرد وخواتین شریک تھے۔

 

رپورٹ کے مطابق مقابلوں میں مختلف کیٹگریز میں حفظ، تجوید اور تلاوت کے شعبے شامل تھے۔

 

مقابلوں میں شامی نژاد جرمن قاری «عبدالملک عبدالجاسم» حفظ میں پہلی پوزیشن کے حقدار قرار دیے گیے جبکہ سومالیہ کے «محمد جامع» جو «مانچسٹر» شہر کی نمایندگی کررہے تھے دوم قرار دیے گیے اور فلسطینی نژاد جرمن قاریہ محترمہ «سمر سریس» کو تیسری پوزیشن کی حقدار قرار دیا گیا۔

 

جرمنی کی انجمن «الفرقان» کے سیکریٹری «غمدان الزعیتری» کا کہنا ہے کہ اس سال مقابلوں میں زیادہ جوش وخروش کا مظاہرہ کیا گیا۔

 

انکا کہنا تھا کہ مقابلوں کے انعقاد کا مقصد جوانوں کی حوصلہ افزائی اور قرآنی تعلیمات کا پرچار ہے۔

 

مقابلہ جرمنی کی انجمن «الفرقان» ، برلن کی مسجد «دارالسلام»، برلن کی مسلم کونسل، کویت کی انجمن «المنابر القرآنیه» ، اور سوڈان کی قرآنی ایوارڈ کمیٹی کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا جسمیں کویت، بحرین، سوڈان، مراکش، الجزایر، لبنان، یمن اور شام کے قرآنی ماہرین ججز کے فرایض انجام دیں رہے تھے۔/

3759521

نظرات بینندگان
captcha