نائجیریا؛ تحریک اسلامی نے چہلم جلوس پر حملے کی شدید مذمت کردی

IQNA

نائجیریا؛ تحریک اسلامی نے چہلم جلوس پر حملے کی شدید مذمت کردی

8:22 - October 31, 2018
خبر کا کوڈ: 3505289
بین الاقوامی گروپ- یوم اربعین پر نایجیرین فوج کا حملہ افسوسناک اورقابل مذمت ہے۔ تحریک اسلامی ترجمان

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے یورونیوز کے مطابق نایجیریا میں یوم اربعین کے جلوس پر فوج نے حملے میں متعدد عزاداروں کو زخمی کردیا ہے۔

 

تحریک اسلامی نایجیریا نے واقعے کی شدید مذ٘مت کی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق جلوس اربعین پر فوج نے اندھا دھند فایرنگ کی جس سے کم از کم دس عزادار شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگیے ہیں تاہم واقعے کی درست اطلاعات نہیں مل سکی ہیں۔

 

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پرامن جلوس پر فوجی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس غیر قانونی اقدام کو روکنا ہوگا۔/

3760067

نظرات بینندگان
captcha