افغانستان؛خوست میں نمازیوں پر حملہ

IQNA

افغانستان؛خوست میں نمازیوں پر حملہ

10:26 - November 24, 2018
خبر کا کوڈ: 3505388
بین الاقوامی گروپ- افغان صوبہ خوست کے علاقے «اسماعیل خل» کی مسجد پر حملے میں ۲۶ نمازی جان بحق ہوگیے۔

ایکنا نیوز- رایٹرز نیوز کے مطابق مشرقی افغان صوبہ خوست کی مسجد پر خودکش حملے میں ۲۶ نمازی جان بحق اور پچاس دیگر زخمی ہوگیے ہیں، تاہم واقعے کی ذمہ داری اب تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

 

افغان سیکورٹی زرایع کے مطابق اسماعیل خان مسجد میں نمازیوں پر حملہ ہوا تاہم ہلاک ہونے والے اکثر افراد کا تعلق سیکورٹی فورسز سے ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ آخری ہفتوں میں افغان صوبوں میں طالبان کے حملے تیز ہوگیے ہیں جنمیں سینکڑوں سیکورٹی فورسز اب تک مارے جاچکے ہیں۔

 

اس سے پہلے جمعے کو کابل میں علما کی میلاد محفل پر خودکش حملہ ہوا تھا جسمیں پچاس سے زاید علما جان بحق اور نوے سے زاید دیگر زخمی ہوگیے تھے۔/

3766474

نظرات بینندگان
captcha