ھانوفر یونیورسٹی میں «دینی تصور کا ادراک» کانفرنس کا اہتمام

IQNA

ھانوفر یونیورسٹی میں «دینی تصور کا ادراک» کانفرنس کا اہتمام

7:03 - November 28, 2018
خبر کا کوڈ: 3505410
بین الاقوامی گروپ- بتیسویں مذہبی کانفرنس جرمنی مطالعاتی سنٹر کے تعاون سے کانفرنس اگلے سال ستمبر کے آغاز میں «لایبنیٹس هانوفر» یونیورسٹی میں منعقد ہوگی۔

ایکنا نیوز- ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق «لایبنیٹس هانوفر» یونیورسٹی کی ویب سایٹ میں کہا گیا ہے: دین کے مختلف تصورات موجود ہیں اور مختلف اختلافی تصورات کی وجہ سے مسایل پیدا ہوتے ہیں اسی حوالے سے علمی کانفرنس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

 

کانفرنس میں شرکت کے خواہمشند حضرات «مذہب کا مفهوم اور یونیورسٹی ریسرچ» اور «مذہب کا مفهوم اور کلچر و اجتماع میں تنوع» کے حوالے سے مقالے لکھ کر ارسال کرسکتے ہیں۔

 

«مذہب کا علمی تصور» کے حوالے سے علمی تصور، اجتماعی اور ثقافتی و عرفانی پہلووں کو اجاگر کرنا ضروری ہے جبکہ

 “«دین کا تصور اجتماعی تنوع میں» میں معاشرتی تنوع اور اجتماعی شعبوں میں مسایل کو پیش کرنا ہوگا۔

 

ستمبر کو دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاء مختلف علمی نشستوں میں شرکت اور تبادلہ خیال کریں گے۔ کانفرنس جرمن زبان میں منعقد ہوگی جبکہ بعض نشستوں میں انگریزی میں بھی بات چیت ہوگی لہذا انگریزی کے محققین کی شرکت بھی ممکن ہے۔

 

 

هانوفر یونیورسٹی (Universität Hannover) یا مکمل نام (Gottfried  Wilhelm Leibniz Universität Hannover)

جرمن شہر میں واقع ہے جو جرمنی کی اہم ترین یونیورسٹیوں میں شمار کی جاتی ہے ۔/

.

3767542

نظرات بینندگان
captcha