
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «.alwafd.news» کے مطابق ترکی میں مقیم شامی ھنرمند «محمد هادی حاضری» نے بارہ سال کی محنت کے بعد مکمل قرآن مجید مخمل کے کپڑے پر مشین سے سلائی کرنے کا ریکارڈ قایم کردیا ہے۔
قرآن مجید کی مکمل سلایی کے بعد اس شاہکار کی تقریب رونمایی ترک شہر بورسا (Bursa) میں منعقد کی گیی۔
اس قرآنی نسخے کی تکمیل کے لیے موٹا دھاگہ، مخمل کا کپڑا اور سلائی مشین کا استعمال کیا گیا ہے۔
قرآن کا مذکورہ نسخہ ۴۲۶ صفحات پر مشتمل ہے اور دو سو کلو گرام پر مبنی اس قرآن کا ہدیہ ۶,۵ ملین ڈالر بتایا جاتا ہے۔
