ایکنا نیوز- سوشل میڈیا کے مطابق کمرے میں بیٹھے ہوئے ٹھیکدار کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد حیدر علی بنگلزئی اور دیگر ساتھی زخمی ۔ دہشت گرد زخمی حالت میں جائے واقعہ سے فرار۔
واردات کے وقت بچنے والے ہزارہ افراد نے علاقہ تھانہ کو فون کیا توایک دہشت گرد سبی کے راستے سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار ہوا جبکہ دوسرے زخمی کی تلاش جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف موثر آپریشن نہ ہونے کی وجہ سے گاہی بگاہی اس طرح کے واقعات رونما ہوجاتے ہیں جسکی روک تھام کے لیے آپریشن کرنا ناگزیر ہوچکا ہے۔