
ایکنا نیوز- الجزیرہ نیوز کے مطابق برطانیہ میں انسانی حقوق کی تنظیم «ٹیل ماما» کے مطابق جنوری سے جون تک ملک میں اسلاموفوبیا کے حوالے سے ۶۰۸ بار مسلمانوں پر نسل پرستی حملوں کے واقعات رونما ہوچکے ہیں جنمیں سے ۵۸ فیصد واقعات خواتین کے خلاف کیے گیے ہیں۔
مذکورہ تنظیم کی رپورٹ کے مطابق حجاب کی وجہ سے مسلمان خواتین آسانی سے حملوں کا ہدف بن سکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق حملوں میں فیزکلی حملے اور مسلمانوں کے اموال کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کے واقعات و حادثات شامل ہیں۔
رپورٹ میں مزید لکھا ہے: ۲۰۷ واقعات میں ۳۴ واقعات انٹرنیٹ کے زریعے سے جبکہ ۵۹ فیصد ٹویٹر پر رونما ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں ۸۔۲ ملین مسلمان رہتے ہیں جو مجموعی آبادی کا ۴۔۴ حصہ قرار دیا جاتا ہے۔/