مصری بیمار نوجوان کی تلاوت کا عجیب اثر

IQNA

مصری بیمار نوجوان کی تلاوت کا عجیب اثر

8:51 - December 04, 2018
خبر کا کوڈ: 3505431
بین الاقوامی گروپ- چودہ سالہ مریم کی تلاوت نے اینکر اور پروگرام «واحد من الناس» میں موجود شرکاء کو آبدیدہ کردیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے صدی البلد کے مطابق اوٹیسم بیماری میں مبتلا چودہ سالہ مریم  نے خوبصورت تلاوت سے النھار ٹی وی چینل کے پروگرام «واحد من الناس» کے میزبان اور دیگر شرکاء کو آبدیدہ کردیا۔

 

پروگرام کے میزبان عمروالیثی کا کہنا ہے: قرآن تنھا چیز ہے جس کو مریم جانتی  ہے اسکے علاوہ وہ تمام لوگ حتی اپنے خاندان کے افراد تک کو نہیں پہچان سکتی ۔

مصری بیمار نوجوان کی تلاوت کا عجیب اثر

انکا کہنا تھا: مریم کسی اور چیز سے آگاہ نہیں صرف قرآن سے آشنا ہے اور قرآنی آیات کی تلاوت کرسکتی ہے۔

 

اللیثی کے مطابق اوٹیسم بیماری میں مبتلا مریم پورے قرآن کی حافظہ ہے اور حیران انداز میں آیات کی تلاوت کرتی ہے۔

 

مریم کے والد انکا استاد ہے جس نے قرآن سکھایا ہے۔

پروگرام میں مریم نے مسحور انداز میں تلاوت سے شرکاء کو آبدیدہ کردیا۔

 

میزبان اللیثی نے کہا کہ ہم سب مریم کے ساتھ ہیں اور وزیرتعلیم طارق شوقی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مریم کی مکمل حمایت اور سرپرستی کریں۔/

3769110

نظرات بینندگان
captcha