
ایکنا نیوز- ادارہ اوقاف سے وابستہ قرآنی علوم مرکز اور مسجد کوفہ کے متولی کے تعاون سے حسن قرآت اور حفظ کے مقابلے مسجد کوفہ میں شروع ہوچکے ہیں۔
عراق میں مقدس مقامات کے امور کے ڈایریکٹرسید موسی خلخالی افتتاحی تقریب میں شریک تھے جبکہ تقریب کا آغاز قاری «حسن علاء» جو گذشتہ سال کے مقابلوں میں اول آئے تھے انکی تلاوت سے ہوا۔
قرآنی علوم کے ڈایریکٹر رافع العامری کا کہنا تھا: مقابلوں میں ۴۰ امیدوار شریک ہیں جنمیں ۲۷ قاری اور ۱۴ حفاظ عراق کے مختلف صوبوں اور رضا کار فورسز کے قراء شامل ہیں۔
مقابلے اتوار تک جاری رہیں گے جبکہ ان مقابلوں میں کامیاب قرآء اور حفاظ کرام کو بین الاقوامی مقابلوں میں نمایندگی دی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے مقابلوں کا سلیکشن مرحلہ مختلف صوبوں میں منعقد کیا گیا اور ان کے پوزیشن ہولڈرز مذکورہ مقابلے میں شامل ہیں۔/
سخنرانی رافع العامری، قرآنی علوم ادارے کا سربراہ


