ایکنا نیوز- ڈیٹرویٹ فری پریس کے مطابق مسلمان خاتون رکن رشیدہ طلیب نے کہا ہے کہ تین جنوری کو وہ حلف لینے کے لیے قرآن ساتھ لے کر جارہی ہے۔
انکا ارادہ ہے کہ وہ قرآن کے ترجمہ جو جورج سیل (George Sale نے سال ۱۷۳۴ میں انجام دیا تھا اور اس وقت امریکن کانگریس کی لایبریری میں موجود ہے اس نسخے کو بھی ہمراہ لے جائے۔
طلیب حلف اٹھانے کے دن دیگر رکن کانگریس محترمہ ایلهان عمر (Ilhan Omar بھی انکے ہمراہ ہوں گی ، انکا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ اسلام امریکہ میں ایک اجنبی مکتب ہے تاہم اس پرانے ترجمے سے ثابت ہوگا کہ مسلمان ابتداء سے امریکہ کا حصہ رہا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ کسی کو قرآن پر حلف لینے کے حوالے سے اعتراض کا حق نہیں ، ماضی میں بھی جب ۱۲ سال جب پہلے مسلمان رکن کانگریس کیتھ الیسون (Keith Ellison نے قرآن پر حلف لیا تھا تو کہا گیا کہ صرف انجیل پر حلف کیا جاسکتا ہے۔
خانم طلیب کا کہنا تھا کہ مجھے لوگوں کے اعتراض کی فکر نہیں اور بعنوان مسلمان میں قرآن پر حلف لونگی، اعتراض کرنا یا نہ کرنا لوگوں کا مسلہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کانگریس اراکین کے لیے حلف اٹھانا لازمی نہیں اور یہ حلف اٹھانے کے حوالے سے اراکین خودمختار ہیں۔/