
ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق مقابلہ حسن قرآت کی افتتاحی تقریب میں خانہ فرھنگ ایران کے ڈایریکٹر
محمدرضا باقری، اہل سنت کے عالم دین شاه فیروزالدّین رحمانی ، مقبول احمد، حجتالاسلام محمد صادق جعفری، سربراہ مجلس وحدت مسلمین کراچی، زاهد لطیف، سربراہ منهاجالقرآن کراچی، محمد طیب اور بطور ججز حافظ رحمت الله اور امتیاز علی شریک تھے۔
مولانا شاه فیروز الدین رحمانی نے تقریب سے خطاب میں کہا: استعماری سازشوں کی وجہ سے عالم اسلام مختلف مشکلات سے دوچار رہا ہے مگر خدا نے حضرت امام خمینی(ره) کی شکل میں نعمت نازل کی جس نے عالم اسلام کو وحدت کا پیغام دیا اور انکی کاوشوں سے شیعہ سنی اختلافات میں خاطرخواہ کمی آئی۔
مولانا رحمانی کا کہنا تھا: خانہ فرھنگ ایران کی جانب سے قرآنی مقابلے ، سیمینارز اور کانفرنسیں دراصل افکارحضرت امام خمینی(ره) کے جلوے ہیں۔
قرآنی کی رحمتوں کا ذکر کرتے ہویے انکا کہنا تھا: قرآن مجید اور سیرت النبی ہرزمانے کے لیے نسخہ نجات ہے اور مسلمانوں کی دنیوی اور اخروی کامیابیوں کا راز اور ضامن ہے۔
خانه فرهنگ ایران کے سربراہ باقری نے بھی قرآنی مقابلوں ،احادیث نبوی اور ائمه معصومین(ع) کے حوالے سے خطاب کیا۔
کراچی کے مدرسہ قمر الاسلام کے محمد سعد بن رحمت الله اور محمد عمر بن محمد شریف جبکہ مدرسہ امام خمینی(ره) کے عارف حسین پوزیشن لینے میں کامیاب قرار پائے۔/