
ایکنا نیوز- الجزیره آنلاین کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم OIC کے زیر اہتمام " مذاہب اور تمدنوں میں گفتگو، تجاویز،امکانات اور زاویے" کے عنوان سے علمی نشست سیاستدانوں اور محققین کی شرکت کے ساتھ گذشتہ روزمنعقد کی گیی۔
اس بین الاقوامی نشست میں مذاہب کی تاریخ اور ثقافت پر گفتگو کی گیی۔ لبنانی محقق اور مصنف رضوان السید کا کہنا ہے کہ اس سیمینار میں عالم اسلام کو درپیش بحرانوں کا جایزہ لینا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا: امریکن نظریہ پرداز سموئیل ھانٹینگٹن کے مقالے میں تمدنوں کے ٹکراو کا نکتہ ایک اہم موڑ قرار دیا جاسکتا ہے اور اس حوالے سے مختلف اسلامی اسکالرز اور محققین کے علاوہ سیاستدان اور مغربی دانشور بھی سالوں سے اس نظریے کا جایزہ لے رہے ہیں۔/