IQNA

8:58 - December 28, 2018
خبر کا کوڈ: 3505537
بین الاقوامی گروپ- شدت پسند بودھوں نے رخاین کے جنوبی علاقے میں جشن میلاد حضرت مسیح(ع) پر حملہ کرکے متعدد افراد کو زخمی کردیا۔

ایکنا نیوز- رخاین خبررساں ادارے  کے مطابق شدت پسند بودھوں اور انکے تین اہم راہبوں نے رخاین کے جنوبی علاقے میں جشن میلاد مسیح کو روکنے کا مطالبہ کیا جس پر جھگڑا شروع ہوا اور پھر جھڑپ میں متعدد افراد زخمی ہوگیے۔

 

شدت پسند بودھوں اور مسیحی افراد میں جھڑپ کے نتیجے میں دو عیسائی شدید زخمی ہوگیے جنمیں ایک کو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

 

مسیحی برادری نے پولیس میں رپورٹ درج کرادی ہے اور ایک پادری کا کہنا ہے کہ انکے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ بودھ شدت پسندوں نے راہبوں کے ساتھ ملکر حملہ کیا ہے اور اگر عدالت درست جایزہ لے تو انکے مخالفین کا جرم ثابت ہوسکتا ہے۔/

3776144

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: