شام؛ امریکن فورسز کی اشتعال انگیزی

IQNA

شام؛ امریکن فورسز کی اشتعال انگیزی

7:37 - December 30, 2018
خبر کا کوڈ: 3505545
بین الاقوامی گروپ- روسی زرایع کے مطابق منبج شہر میں امریکن فورسز نے شامی اڈوں کی سمت لایٹ بم فایر کیے۔

ایکنا نیوز- اسپوٹنیک نیوز کے مطابق منبج شہر میں قایم امریکن فوجی اڈے جو «سعیدیه» کے علاقے میں قایم ہے یہاں سے امریکن فورسز نے  «العریمة» اور ساحل «ساجور» کی سمت روشنی ڈالنے والے بموں کا فایر کیا جہاں شامی فورسز کے اڈے قایم ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق امریکی اور ترک فورسز کے مشترکہ گشت شروع ہونے کے ساتھ ہی شامی فورسز کو کسی بھی ممکنہ اقدام سے روکنے کے لیے علامتی طور پر خبردار کرنے کی کوشش کی گیی ہے۔

 

منبج شہر کے علاقے  العریمة میں شامی فورسز کی آمد کے ساتھ یہ تیسرا موقع ہے کہ امریکی فورسز کی جانب سے روشنی ڈالنے والے بم فایر کیے جارہے ہیں۔

 

منبج شہر میں کردش فورسز کے مطابق امریکن فورسز کے اس اقدام کا مطلب شامی فورسز کو کارروائی سے روکنے کی خاموش دھمکی ہے۔

 

کردش الاینس کے مطابق شامی فورسز اس وقت تک شہر کے مرکز تک نہیں پہنچی ہیں اور شامی فوج اور کردش الاینس میں شہر کے مرکز اور مشرقی فرات کے علاقوں میں فورسز کی آمد کے حوالے سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

 

قابل ذکرہے کہ شامی چیف آرمی نے بیان میں کہا تھا کہ کہ منبج شہر میں شام کا پرچم نصب کردیا گیا ہے اور مذکورہ اقدام کرڈ ڈیموکریٹک الاینس کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے۔/

3776376

نظرات بینندگان
captcha