
ایکنا نیوز- رشیا الیوم نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام تر کوششوں کے باوجود جنگ بندی کی کمیٹی اب تک امداد رسانی کے لیے راستہ تیار کرنے میں ناکام رہی ہے۔
جنگ بندی کمیٹی کے سربراہ پاٹریک کامرٹ نے انصاراللہ سے نشست میں جنگ بندی میں ناکامی پر افسوس کا اظھار کیا ،
انصاراللہ نے اس نشست میں جنگ بندی کے حوالے سے اقدامات کا ذکر کیا ۔
کامرٹ کا کہنا تھا: اقدامات کی کامیابی اس بات پر منحصر ہے کہ طرفین کسقدر اعتماد سازی کرتے ہیں اور اقوام متحدہ کو کام کرنے کی فرصت دینی ہوگی۔
الحدیدہ میں جنگ بندی کے حوالے سے انجام شدہ اقدامات اور مزید کاموں کے لیے اہم نشست اسی ہفتے کو منعقد کی جارہی ہے تاکہ جنگ بندی کو موثر بنایا جاسکے۔
قابل ذکر ہے کہ انصاراللہ سے وابستہ گروپس کی جانب سے الحدیدہ میں جنگ پر عمل شروع کردیا گیا ہے جسکا معادہ سویڈن میں طے پایا گیا تھا۔/