
ایکنا نیوز- روزنامه القدس العربی کے مطابق نامعلوم دہشت گردون نے «ڈویسبورگ» کی مسجد پر حملہ کیا اور مسجد کی دیواروں پر یہودیوں کی علامت کی وال چاکنگ کی ۔
«ڈویسبورگ» میں اسلامی جمعیت کے سربراہ «خلوصی یوکسل» کے مطابق اس حملے کی رپورٹ اور شکایت پولیس کو درج کرادی گیی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق پولیس تحیقات کررہی ہیں تاہم اب تک کویی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے۔
ستاره داوود یا سوپر داوود اسٹار کی علامت خاص یہودی طرز فکر اور عقاید کا استعارہ سمجھا جاتا ہے جو یہودی شدت پسند استعمال کرتے ہیں۔
انیسویں صدی میں مشرقی یورپ کے یہودی اس علامت کو صلیبی علامت سے مقابلے کے لیے استفادہ کرتے تھے۔/