آستانہ حسینی کے تعاون سے ٹیکنالوجی اور ہمارے بچے مقابلہ کا اہتمام

IQNA

آستانہ حسینی کے تعاون سے ٹیکنالوجی اور ہمارے بچے مقابلہ کا اہتمام

8:11 - January 04, 2019
خبر کا کوڈ: 3505571
بین الاقوامی گروپ- آستانہ حسینی کے تعاون سے " ہمارے بچے اور جدید ٹیکنالوجی" کے عنوان سے مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔

ایکنا نیوز- آستانہ حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق " ہمارے بچے اور جدید ٹیکنالوجی" مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے ۔

 

مقابلے میں جدید ٹیکنالوجی اور ہمارے بچوں کا ان سے دلچسپی ، اثرات اور فکری و جسمانی نقصانات جیسے موضوعات پر مقالے پیش ہوں گے۔

 

ٹیکنالوجی کے مضمرات اور راہ حل جیسے موضوعات پر بھی مقابلے میں تجاویز پیش ہوں گی۔

 

آستانہ حسینی کے اجتماعی امور کے شعبے کے مطابق دونوں موضوعات پر توجہ کے ساتھ مقالہ لکھنا ہوگا۔

 

دیگر شرایط کے مطابق؛

 

۱- ریسرچ پیپر یا صفحات کی تعداد  ۳۵ سے زیادہ اور ۲۵ سے کم نہ ہو۔

 

۲- ورڑ میں عربی زبان کے ساتھ ۱۴ فونٹ کے ساتھ Simplified Arabic  اسٹایل میں ٹایپ شدہ ہو۔

 

۳- مقالہ مدلل اور مستند ریفرنسز کے ساتھ لکھنا ضروری ہے۔

 

۴- اس سے پہلے شایع شدہ نہ ہو۔

 

۵- انٹرنیٹ سے زیادہ سے زیادہ  %۱۰ مواد لیا جاسکتا ہے۔

 

۶- مقابلے میں صرف خواتین شرکت کرسکتی ہیں۔

 

۷- مقالہ یکم مارچ تک جمع کرانا ہوگا۔

 

۸- مقالے کا خلاصہ بھی ارسال کرنا ضروری ہے۔

 

۹- مقالہ ٹیلگرام اور واٹس اپ کے زریعے ارسال کیا جاسکتا ہے۔

 

انعامات:

 

مقام اول: ۳۰۰ هزار دینار

 

دوم: ۲۵۰ هزار دینار

 

سوم: ۲۰۰ هزار دینار

 

زیل کے ایڈرس اور نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

Familyinstitute2017@gmail.com

 

۰۷۸۲۱۷۸۶۰۵۸ – ۰۷۷۳۳۳۳۱۹۵۵

3778206

نظرات بینندگان
captcha