امریکی فوج شام سے کردستان منتقل

IQNA

8:37 - January 05, 2019
خبر کا کوڈ: 3505575

امریکی فوج شام سے کردستان منتقل

بین الاقوامی گروپ- دیرالزور صوبے کے اعلی حکام کے مطابق امریکن فورسز شام سے عراق کے کردستان کی جانب منتقل ہورہی ہیں۔

امریکی فوج شام سے کردستان منتقل

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «شفق نیوز» کے مطابق شام کے دیرالزور صوبے کے ایک اعلی عہدہ دار کا کہنا ہے کہ سو کے قریب کنٹینرز بھاری اسلحوں کے ہمراہ دیرالزور سے نکل کر حسکہ کی سمت روانہ ہوچکے ہیں۔

 

عہدہ دار کا کہنا ہے کہ مذکورہ کاروان عراق کے صوبہ کردستان کی جانب گامزن ہے اور وہ سرحدی شہر کی سمت حرکت کررہا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ انیس دسمبر کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے داعش پر کامیابی کا دعوی کرتے ہویے کہا تھا کہ امریکہ شام سے نکل رہا ہے۔

3778271

نظرات بینندگان
captcha