بین الاقوامی گروپ- انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں برس کے موقع پر«ایران سرزمین مهر» کے عنوان سے نمایش سات سے تیرہ فروری کو مینسک یونیورسٹی میں منعقد ہوگی۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق بیلا روس میں ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے ایرانی آرٹسٹوں کی شرکت کے ساتھ نمایش کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب اور نمایش میں ایران کے صوبہ فارس کے موسیقی گروپ
«خموش» فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ مینسک کے آرٹ گیلری میں چار نامور ایرانی آرٹسٹوں کے فن پاروں کی نمایش کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔
بیلا روس میں نمایش گاہ اور تقاریب کا اہتمام ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی اور بیرون ملک مقیم ایرانیوں کے امور کے مرکز کے تعاون سے کیا گیا ہے ۔/