
ایکنا نیوز- «آناطولیہ عربی» کے مطابق امور میانمار میں اقوام متحدہ کے نمایندے یانگهی لی نے ڈھاکہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں ہندوستان اور سعودی عرب سے روھنگیا مسلمانوں کی زبردستی بیدخلی پر تشویش کا اظھار کیا۔
انکا کہنا تھا کہ انڈیا اور سعودی عرب کا ارادہ ہے کہ روھنگیا مسلماںوں کو وہاں سے نکال کر زبردستی بنگلہ دیش بھیج دیں مگر انکو سمجھنا ہوگا کہ یہ لوگ کن مشکلات سے دوچار ہیں۔
اقوام متحدہ کے نمایندے خصوصی نے بنگلہ دیش سے مطالبہ کیا کہ وہ ان بچوں کی فہرست ارسال کریں جو فوری طور پر میانمار واپس جانے کی حالت میں نہیں۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستان سے زبردستی بیدخلی کے خوف سے متعدد روھنگیا بنگلہ دیش اور دیگر علاقوں میں فرار ہوچکے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ سعودی عرب بھی ۲۵۰ روھنگیا مسلمانوں کو بیدخل کرکے بنگلہ دیش بھیجنا چاہتا ہے۔
سال گذشتہ میں شدت پسند بودھوں اور فوج کے مظالم سے لاکھوں روھنگیا دیگر ہمسایہ ممالک اور سرحدی علاقوں کی جانب بھاگنے پر مجبور کردیے گیے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ کہ میانمار کی حکومت ان افراد کو میانمار کے شہری تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں اور انکو بنگلہ دیشی مہاجر قرار دے رہی ہے۔/