IQNA

16:01 - January 29, 2019
خبر کا کوڈ: 3505682
بین الاقوامی گروپ- ایرانی مرکز ملایشیاء کے تعاون سے انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں سالگرہ کے حوالے سے پروگرامز منعقد ہوں گے۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق انقلاب اسلامی ایران کی چالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے مختلف ثقافتی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

کتاب «انقلاب اسلامی؛ بنیادیں اور خصوصیات» اور « اسلامی جمہوریہ ایران کا تعارف؛ اساسی قانون کی تشریح» معارف اسلامی پبلیکیشنز اور ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے تعاون سے رونمائی جبکہ سنگاپور، تھائی لینڈ اور فلپائن کے دانشوروں کی شرکت کے ساتھ سیمینار کے انعقاد کے علاوہ دیگر مختلف تقریبات منعقد ہوں گی۔

 

دیگر پروگراموں میں ملایشیاء میں مقیم ایرانیوں کی شرکت کے ساتھ ایرانی فن کاروں کے ساتھ مزاحیہ شو اور انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر جشن کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔/

3785224

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: